جاپان میں 8 لاکھ سے زائد مرغیوں کو مارنے کا فیصلہ

Chicken rates

ٹوکیو: جاپان میں برڈ فلو روکنے کے لیے 8 لاکھ سے زائد مرغیوں کو مارنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے صوبے اباراکی میں 8 لاکھ 40 ہزار مرغیاں مار دی جائیں گی۔ اس کا فیصلہ ایک پولٹری فارم میں بڑی تعداد میں مرغیوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔

اباراکی سردیوں میں برڈ فلو سے متاثر ہونے والا 17 واں صوبہ بن گیا ہے۔

جاپان کے صوبائی شہر شیروسوٹو سے مرغیوں کو مارنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور صوبے اباراکی نے متاثرہ پولٹری فارم سے تقریباً 3 کلو میٹر کی حدود کو ’’کنٹینمنٹ زون‘‘ قرار دیا ہے جہاں مرغیوں اور انڈوں کو لانا ممنوع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر ترین آدمی نے ڈرائیورز کی بخشش ہڑپ کرلی

اس حوالے سے جاپان کی وزارت زراعت، جنگلات اور ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم سرما کے دوران برڈ فلو سے مرغیوں کی ریکارڈ اموات ہوئیں جبکہ اس موسم میں 60 لاکھ سے زیادہ مرغیاں ہلاک کی جا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ جاپان میں حالیہ سیزن میں فرڈ فلو کے باعث تقریباً 40 فارم متاثر ہوئے۔


متعلقہ خبریں