سوشل میڈیا پر شدید تنقید: علامہ اقبال کا مجسمہ ہٹا دیا گیا



سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد لاہور کے گلشن اقبال پارک سے علامہ اقبال کا مجسمہ ہٹا دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ مجسمہ مسمار نہیں کیا گیا بلکہ ماہرین کی مدد سے مجسمہ بہتر انداز میں بنا کر دوبارہ نصب کیا جائے گا۔

دوسری جانب مجسمہ بنانے والے مالی اب اس جگہ پر پھول پودے لگانے میں مصروف ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ آرٹسٹ نہیں، صرف شاعر مشرق سے عقیدت کیلئے مجسمہ بنایا تھا۔

علامہ اقبال کا مجسمہ سوشل میڈیا پر زیر بحث کیوں؟

ڈائریکٹر پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ ہم نے مجسمے کو ہٹا کر لیبارٹری بھیجا ہے تاکہ ماہرین اسکو ٹھیک کرکے دوبارہ ہمیں دیں اور ہم اس کو پارک میں نصب کریں۔

پارک میں مجسمے کی تنصیب پر پی ایچ اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر شاہ نواز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام سبطین کو معطل کر دیا تھا، معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں