نیتن یاہو آئندہ ہفتے یو اے ای کا دورہ کریں گے

اسرائیل: نتن یاہو کے پانچویں مرتبہ وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا مختصر دورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور اسرائیلی وزیراعظم  نے دورے کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کا تین گھنٹے کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  یواے ای کے بعد وہ بحرین کا بھی دورہ کریں گے۔

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے معذرت کیوں کی؟

تن یاہو نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ دورہ سلامتی امورکی وجہ سے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری درخواست پر اس کا دورانیہ تین دن سے بہت کم کر کے صرف تین گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس دورے کو پہلے ہی دو مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملتوی کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں