ٹی شرٹ دو ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بن گئی

ٹی شرٹ دو ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بن گئی

بیجنگ: ٹی شرٹ دو ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بن گئی اور ٹی شرٹ پر بنی تصویر اور لکھائی کی کینیڈا کو وضاحت دینی پڑ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں کینیڈین سفارتخانے کے ملازم نے ٹی شرٹ منگوائی جس پر چمگادڑ کی تصویر بنی ہوئی تھی اور اس کے نیچے ’’ڈبلیو یو‘‘ لکھا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے چین اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی۔

چین نے مذکورہ ٹی شرٹ کو بنیاد بنا کر الزام عائد کیا کہ کینیڈین سفارتخانہ چین کے بارے میں منفی پروپیگنڈے کو فروغ دے رہا ہے کہ چین نے ووہان سے چمگادڑ کے ذریعے کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلایا۔

چینی حکام کا کہنا تھا کہ اس ٹی شرٹ کے ذریعے وبا کے مقابلے میں چینی اقدامات کا مذاق اُڑایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں 8 لاکھ سے زائد مرغیوں کو مارنے کا فیصلہ

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ متنازعہ ٹی شرٹ سے متعلق کینیڈا فوری تحقیقات کرے اور اس سے متعلق چین کو آگاہ کیا جائے۔

کینیڈا نے چینی اعتراض پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹی شرٹ پر ’’چمگادڑ‘‘ کی شکل نہیں بلکہ انگریزی حرف تہجی ڈبلیو لکھا ہوا ہے جو نیویارک کے ایک ہپ پاپ گروپ ’’وو تانگ‘‘ کا نشان ہے۔


متعلقہ خبریں