آصف علی زرداری کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

مارشل لاء لگانا اب ممکن نہیں ہے، سابق صدر آصف زرداری

اسلام آباد: مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

عدالت نے ساڑھے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں طبی بنیادوں پر ان کی مستقل ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

دوران سماعت نیب پر اسیکیوٹر نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ اس کیس میں ابھی ریفرنس فائل نہیں ہوا، معاملہ انوسٹی گیشن کے مرحلے میں ہے۔

حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے، حکمران بڑا بلنڈر کرسکتے ہیں: آصف زرداری

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہر کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیتے ہیں۔

جسٹس محسن اخترکیانی کا کہنا تھا کہ نیب کا یہ سوال بنتا ہے کہ آصف علی زرداری کو ملک سے باہر نہیں جانا چاہیے۔ جعلی اکائونٹس کے مرکزی کیس میں چارج ثابت نہ ہوا تو اس میں بھی نہیں ہو سکے گا۔


متعلقہ خبریں