بلاول بھٹو کا آصفہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

بلاول بھٹو کا آصفہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

فوٹو: فائل


چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپنی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری کی 28ویں سالگرہ پر انہیں محبت بھرے انداز میں وِش کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بہن آصفہ کے ساتھ بچپن کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں اور ساتھ تحریر کیا کہ میری چھوٹی سی بہن کوسالگرہ مبارک۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اپنی اور آصفہ کی والدہ بےنظیر بھٹو شہید کے ساتھ یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔

بلاول کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سے بچپن کی تصویر میں آصفہ اور بختاور گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ ننھے بلاول سائیکل کی سواری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو کے مہندی کے دوپٹے پر لکھی تحریر سب کی توجہ کا مرکز

دوسری تصویر میں تنیوں بہن بھائی بختاور بھٹو کی شادی کے موقع پر مسکرا رہے ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں بلاول اور آصفہ والدہ بی بی شہید کے ساتھ بیٹھے ہیں۔


متعلقہ خبریں