سندھ: کورونا کے مزید 649 کیسز رپورٹ

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے۔ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 63 ہو گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے  میں کورونا کے مزید 649 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار918 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 654 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کے 359 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 453 ہوگئی ہے۔

پاکستانیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی حکمت عملی تیار

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور اس حوالے تقریب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہوئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں تکنیکی اعتبارسے ویکسین 10 کروڑ افراد کو لگ سکتی ہے اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہماری ترجیح ہیں۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ  بذریعہ ویڈیو تقریب میں شروع ہوئی۔ کورونا ویکسین سب سے پہلے اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی۔

آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی اور آئندہ دنوں میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تھا کہ پہلی کھیپ میں ملنے والی 5لاکھ ویکسین صرف رجسٹرڈ افراد کوہی لگائے جاسکیں گے۔


متعلقہ خبریں