ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

weather

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی گیارہ اور اسکرد میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں