موسم گرما کی تعطیلات میں کوئی ہوم ورک نہیں ہوگا

دنیا کا پہلا ملک جہاں ہفتے میں 4 روز کام ہو گا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے اگلے 2 سالوں کیلئے اکیڈمک پلان تیار کرلیا ہے، جس کے تحت اسکول بندش کی وجہ سے رہ جانے والا 40 فیصد نصاب اگلے سال پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سال 2020،21 میں رہ جانے والے اہم مضامین 2021،22 میں شام کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 6 جون تک مکمل کر کے 7 جون سے امتحانات لیے جائیں گے۔ آٹھویں جماعت تک کےامتحانی نتائج اسکول انتظامیہ 26 جون تک جاری کرنے کی پابند ہوگی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے کھل گئے

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات میں کوئی ہوم ورک نہیں ہوگا۔ رواں سال اور آئندہ تعلیمی سال میں میٹرک کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز 26 جون تک جاری رہیں گی۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 جولائی سے 16 اگست کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک کی جائیں گی۔ موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں