سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش


اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ  کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس  شروع ہوتے ہی پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن  رانا ثنا اللہ نے  کورم کی نشاندہی کی تاہم کورم پورا نکلا۔

ن لیگ کے رکن محسن شاہ نواز رانجھا نے بل پر بات کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن اراکین نے انہیں بھی بات کرنے سے روک دیا۔ وزیر قانون نے اپوزیشن ارکان کو  آئین پڑھنے کا مشورہ دیا ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرایا جائے تا کہ چھانگا مانگا کی سیاست ختم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے پانچ سوال پوچھے تھے ابھی تک کسی کا جواب نہیں ملا۔ اگر سچے تھے تو عدالتوں سے کیوں بھاگے؟ ایک بندہ دوا لینے لندن گیا پھر واپس نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے، فواد چوہدری

مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن نے استعفے دینے تھے لیکن استعفے نہیں دئیے ، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہو تی ہے۔

مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا اور گومراد گو، جھوٹا جھوٹا کے نعرے لگا دیے۔اپوزیشن کی جانب سے سیٹیاں بھی بجائی گئیں۔

اپوزیشن  کے شور شرابے کے باوجود اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے مراد سعیس نے کہا کہ اپوزیشن سے 5 سوالات پوچھےلیکن ابھی تک جواب نہیں ملا،مرادسعید۔ سوالات قومی خزانے میں لوٹ کھسوٹ سے متعلق تھے۔

مراد سعید نے کہا کہ ان کے وزیر خزانہ نے کہا پی آئی اے خریدنے والے کو اسٹیل ملز مفت دی جائے گی۔ ہمیں اخلاقیات کا درس دینے والے جواب بھی سن لیں۔ سی پیک پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ سوال اٹھاتے ہیں جواب سننے کی ہمت نہیں رکھتے۔ اپوزیشن والے ایوان چلانا ہی نہیں چاہتے۔ انہوں نے پارٹی اکاوَنٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا۔ غلاموں کواشارہ کیا جاتا ہے اور شورشرابا شروع ہوجاتا ہے۔ ایک بندہ لندن دوائی لینے گیا تھا ،آج تک واپس نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ  خواجہ آصف اشارے کررہے ہیں کہ شور مچائیں. اپوزیشن کو غلامی سے نجات دلانا چاہتا ہوں. آپ نے نریندر مودی سے ملاقاتیں کیں اس کا جواب دیں. اپوزیشن کی چوری بچانے کیلئے ہاوَس نہیں چلے گا. جس طرح ان کا لیڈر چور اسی طرح انہوں نے بھی ملک لوٹا.

مراد سعید نے کہا کہ ان کو وطن سے اتنی محبت ہے تو ان کا لیڈر پاکستان آئے۔ براڈ شیٹ میں ثابت ہوا کہ ان کے لیڈر نے ملک لوٹا تھا۔ نوازشریف نے پارٹی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئےاستعمال کیے۔ غلاموں کی کیا زندگی ہوتی ہے اشاروں پرناچتے ہیں،

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور  بابراعوان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمیشہ ضمیر بیچے جاتے رہے۔ ہر پارٹی نے منشور میں کہا کہ سینیٹ میں پیسے کا عمل دخل بند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ترمیم لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ووٹوں کی منڈی لگے۔ آئین میں ترمیم سےسینیٹ الیکشن شفاف ہوگا۔


متعلقہ خبریں