وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کردیں

وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کردیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کردی ہیں۔

ایک ماہ میں انڈے 40 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ عوامی شکایات پر کیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ اپنی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں وفاقی وزرا اور صوبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، مہنگائی میں معمولی کمی

ذرائع کے مطابق مارکیٹ کمیٹیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں نہ صرف ناکام رہیں بلکہ وہ اپنے فائدے کے لیے کام کر رہی تھیں۔


متعلقہ خبریں