حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ دے دی

حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ دے دی

لاہور: حکومت پنجاب رواں سال اگست میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔ یہ بات سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے جانے والے تحریری جواب میں لکھی ہے۔

بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کوتوہین عدالت کانوٹس

ہم نیوز کے مطابق ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نےتحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے جانے والے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت رواں سال اگست میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے جانے والے تحریری جواب میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے جوازمیں زیر سماعت مقدمے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

سینیٹ الیکشن کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے، فواد چوہدری

جمع کرائے جانے والے جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کا ایک مقدمہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے جمع کرائے جانے والے جواب میں لکھا ہے کہ بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق جواب پہلے ہی سپریم کورٹ میں جمع کرواچکے ہیں اور عدالت مذکورہ کیس کا ریکارڈ طلب کر سکتی ہے۔

سپریم کورٹ مداخلت کر کے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرائے، مصطفیٰ کمال

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے جانے والے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق کیس کی اب تک چار سماعتیں ہوچکی ہیں اوراگر مناسب ہو تو سپریم کورٹ یہ کیس بھی اسی بینچ کو بھیج دے۔


متعلقہ خبریں