یہ کسی کے باپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، وزیراعظم

اسٹیٹ بینک سے اچھی خبر آ گئی، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہنا ہے کہ یہ کسی کے باپ کا نہیں عوام کا ملک ہے۔  میری حکومت میں دوہرا معیار نہیں چلنے دوں گا۔ وہ دور گیا جب اشرافیہ کی معلومات عوام تک نہیں پہنچتی تھی۔

شوگر کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد  سے متعلقاجلاس کی صدارت کے دوران وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ٹیکس ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے والی فیکٹریوں کو 3 سو 45 ارب روپے کے ٹیکس ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ فیدڑل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تحقیقات میں 3 سو 45 ارب روپے کے ٹیکس میں گھپلے انکشاف ہوا تھا۔ ایف بی آر قوانین میں ترمیم کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین ایف بی آر پر خفگی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کردیں

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دور گیا جب اشرافیہ کی معلومات عوام تک نہیں پہنچتی تھی۔  دکاندار کا ٹیکس ریکارڈ پتہ چل سکتا ہے تو شوگر مل مالکان کا کیوں نہیں؟

وزیر اعظم نے کہا کہ اچھی طرح جانتا ہوں کہ تاخیری حربے کون کر رہا ہے۔ بروقت کام مکمل نہ ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے سفارشات پر عملدرآمد کیلئے نو کمپرومائز پالیسی اپنانے کا  بھی فیصلہ کیا۔


متعلقہ خبریں