بھارت: نایاب نسل کا سیاہ چیتا ہلاک

بھارت: نایاب نسل کا سیاہ چیتا ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں انتہائی نایاب نسل کا سیاہ چیتا ہلاک ہو گیا ہے۔ نایاب نسل کا سیاہ چیتا کرناٹک میں ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوا ہے۔

سیاہ تیندوے کا روشن چہرہ

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاحال نایاب نسل کے سیاہ چیتے کی ہلاکت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے لیکن غالب امکان یہی ہے کہ ہلاک ہونے والا چیتا خوراک کی تلاش میں ریل کی پٹری پر تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ چار یا پانچ سال کا سیاہ چیتا اس لیے ہلاک ہوا ہو گا کہ اسے وقت پر ریلوے ٹریک سے ہٹنے کا موقع نہیں ملا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی شب جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت ریلوے ٹریک سے منگلا ایکسپریس گزرتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کا محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ حکام چیتے کی ہلاکت کے حوالے سےتفتیش و تحقیق کررہے ہیں۔

اسلام آباد: مارگلہ کے جنگل سے تیندوا سڑک پہ آگیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائلڈ لائف فوٹو گرافر انوراگ گونڈے نے بھی دو دن قبل نایاب سیاہ رنگ کے تیندوے کو بھارت کے جنگل میں ہرن شکار کرتے ہوئے دیکھا تھا۔

انہوں نے بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے تادوبہ نیشنل پارک میں نایاب تیندوے کی تصاویر اپنے کیمرے سے عکس بند کی تھیں۔

24 سالہ فوٹوگرافر نے بتایا تھا کہ اس نے تیندوے کو محض 30 فٹ کی دوری پر دیکھا جب وہ ہرن کا شکار کر رہا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ تیندوا ہرن کے شکار میں ناکام رہا جس کے بعد 15 سے 20 منٹ تک وہ ہماری گاڑی سے دور فاصلے پر آ کر بیٹھ گیا۔

اسلام آباد میں خطرناک تیندوے کا ڈر

انہوں نے کہا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہترین موقع تھا اور ہم نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب تصاویر بنائیں۔


متعلقہ خبریں