لاہور میں ہم نیٹ ورک کے برائیڈل کیٹیور ویک سجنے کو تیار


لاہور: لاہور میں ہم نیٹ ورک کے برائیڈل کیٹیور ویک کہ تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ سال کا سب سے بڑا فیشن میلہ ہم برائیڈل کٹیور ویک سجنے کو تیار ہے۔

سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرپور ریہرسل جاری ہے۔

ہم برائیڈل کیٹیور ویک کی دسویں سالگرہ کے موقع پر رنگا رنگ اٹھارہواں ایڈیشن لاہور میں ہونے کو ہے۔ ملک بھر سے نامور فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ عروسی ملبوسات ریمپ پر پیش کئے جائیں گے۔

فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ فیشن کہ رونقوں سے بھرپور یہ شو آیا ہے۔ ریہرسل میں مصروف خوبصورت ماڈلز کہتی ہیں کہ شو کا بے صبری سے انتظار تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے صفِ اول کے انٹرٹینمنٹ چینل ’ہم ٹی وی‘ کی 16ویں سالگرہ

ان کا کہنا ہے کہ ماسک پہن کر کام کرر ہے ہیں۔ پرائیدل کٹیور ویک پاکستانی فیشن انڈسٹری کی شان ہے
لنک لائن
برائیڈل کیٹیور ویک 4 سے 6 فروری تک پوری آب و تاب سے جاری رہے گا جس میں خوبرو ماڈلز عروسی ملبوسات پہنے ریمپ پر خوب ادائیں دکھائیں گی۔

 


متعلقہ خبریں