ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا پاکستان آئیں گے، نجی کمپنی کا دعویٰ

ڈبلیو ڈبلیو سپر اسٹار جان سینا پاکستان آئیں گے، نجی کمپنی کا دعویٰ

لاہور: ڈبلیو ڈبلیو ای سپراسٹار جان سینا جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ دعویٰ ایک نجی کمپنی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

معروف اداکار اور ریسلر جان سینا نے دوسری شادی کر لی

ہم نیوز کے مطابق نجی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کے ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا کے ساتھ تمام امور طے پا گئے ہیں۔

بجی کمپنی کی جانب سے کہا ہے کہ جان سینا جولائی 2021 میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ دیگر پروفیشنل ریسلرز بھی ہوں گے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی دارا لحکومت اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں پروفیشنل ریسلنگ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

ریسلر انعام بٹ کی دعوت ولیمہ: ممتاز پہلوانوں اور نامور شخصیات کی شرکت

گزشتہ سال بھی کئی پروفیشنل ریسلرز رنگ آف پاکستان ایونٹ میں شرکت کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں