شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک

میرعلی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں آپریشن کیا ہے جس کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو جوان شہید اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا تھا۔

جنوبی وزیرستان: قدیم قبائلی رسم ژغ کے خلاف پہلا مقدمہ درج

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کے حملوں میں ملوث تھے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد اغوا برائے تاوان اور  بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں