فضل الرحمان سے نواز شریف کا رابطہ: تحریک پر تبادلہ خیال

فضل الرحمان سے نواز شریف کا رابطہ: تحریک پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فو نک رابطہ ہوا ہے۔ یہ رابطہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔

مولانا فضل الرحمان  نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کی وجہ بتا دی

ہم نیوز نے پی ڈی ایم کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی ۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی تفصیلی ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

4 فروری کو استعفوں سے متعلق طریقہ کار طے کریں گے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ملاقات کے بعد ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم آج بڑا اعلان کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اعلان کے بعد حکومت کی نیندیں اڑ جائیں گی۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ پوری پی ڈی ایم متحد ہے اور تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات پر سب کا اتفاق ہے کہ عمران خان کو جانا ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت کو رخصت کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پی ڈی ایم کے 5 فروری کے جلسے کا مقام تبدیل

ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ آئین میں ترمیم کے لیے لائحہ عمل بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اتحادی ہے اور پارلیمنٹ میں اس سے مشاورت ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں