دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا


راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 21 رنز پر ہی گر گئی اور عمران بٹ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

عمران بٹ کے بعد آنے والے کھلاڑی اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے اور 21 رنز پر ہی پاکستان کو دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

عابد علی بھی زیادہ دیرپچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 22 رنز کے ٹوٹل رنز پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پہلے دن کا میچ 145 رنز پر بارش کے باعث روک دیا گیا۔ جب فواد عالم 42 رنز اور کپتان بابر اعظم 77 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور کوشش کریں گے کے اچھا آغاز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے کراؤڈ کو کافی یاد کروں گا، بابراعظم

پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری اننگز میں مہمان ٹیم 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 88رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹیسٹ کے چوتھے روز ایک سو ستاسی رنز سے دوسری اننگز آگے بڑھائی تھی اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

مجوعی اسکور میں بنا کوئی اضافے کے حسن علی نے کشوومہاراج کو پویلین بھیج دیا۔ ایک سو بیانوے کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ نے پروٹیز کپتان کونٹم ڈی کوک کو آؤٹ کر دیا۔


متعلقہ خبریں