شہباز شریف کی صحت اچانک بگڑ گئی


لاہور: مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی صحت اچانک بگڑ گئی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق شہباز شریف کی صحت خراب ہونے کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے انمول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق رہا ہے اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں اسپیشل میڈیکل بورڈ ان کا علاج کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا اور عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ اور خود شہباز شریف نے بھی احتجاج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم حزب اختلاف کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دے رہے، شیخ رشید

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں