الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے پہلے مرحلے میں 8 اپریل کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری اور دوسرے کا اعلان 25 مارچ کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 3 مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کا پہلا مرحلہ 20 جون، دوسرا مرحلہ 16 جولائی اور تیسرا  مرحلے میں 8 اگست کو انتخابات ہوں گے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان بھی مرحلہ وار کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کا اعلان 12 اپریل، دوسرے کا 18 مئی اور تیسرے مرحلے کا اعلان 2 جون کو کیا جائے گا۔

کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے جبکہ پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری اور دوسرے مرحلے کا اعلان 25 مارچ کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم حزب اختلاف کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دے رہے، شیخ رشید

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے دو اجلاس ہوئے جس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات زیر غور آئے۔ دونوں اجلاسوں کے منٹس بھی عدالت میں جمع کروا دیے ہیں۔

سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں