فریال تالپور سمیت دیگر کیخلاف نااہلی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

فریال تالپور سمیت دیگر کیخلاف نااہلی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں فریال تالپور اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔

حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے، حکمران بڑا بلنڈر کرسکتے ہیں: آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ میں پی پی رہنماؤں سہیل انور سیال، ناصر حسین شاہ اور منظور وسان کے خلاف درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ دس فروری کو سماعت کرے گا۔

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن: فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پی پی رہنماؤں پر اقامے اور اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔ مخالف امیدواروں نے نااہلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔


متعلقہ خبریں