’پی ڈی ایم والوں نے قانون توڑا تو وہ سلوک کروں گا جو تاریخ یاد رکھے گی‘



وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے اسلام آباد اخلاق سے آئے تو استقبال کروں گا، قانون توڑا تو وہ سلوک کروں گا جو تاریخ یاد رکھے گی۔

راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب میں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو آئی ایس پی آر نے چائے کی دعوت دی تھی۔ میں کہتا ہوں یہ راول پنڈی آئیں تو میں دیسی گھی کا حلوہ کھلاؤں گا۔

اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمیں یوٹرن کا طعنہ دیتےہیں لیکن خود اباوَٹ ٹرن لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس اسمبلی پرفضل الرحمان نے لعنت بھیجی آج اسی سے اپنے ممبرز کیلئے ووٹ مانگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بڑا گرو نکلا ، ضمانت کنفرم ، ن لیگ گھیرے میں ہے، مریم کو باہر جانے کی اجازت مل جائے تو ساری پی ڈی ایم ختم ہو جائے گی۔

براڈ شیٹ میں جو بھی ملوث ہو اسے پھکی ملنی چاہیے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ آج مسلمانوں کے ساتھ ہندوستان میں بدترین سلوک کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کشمیریوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی شہر کا تعلق چاہے کسی پارٹی سے کیوں نہ ہو لیکن یہ غیرت مندوں کا شہر ہے اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دنیا کا واحد شخص ہوں جس کو 15 ویں بار وزارت ملی ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ آج مہنگائی ہے، مہنگائی اس لیے ہے کہ چوروں نے ملک کو لوٹا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بچوں کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آصف زرداری کے کیسز کراچی جائیں گے تو کون ان کیخلاف شہادت دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس اور مساجد کو اسلام کا قلعہ سمجھتا، ہوں دینی طاقتوں کو حکومت کےخلاف استعمال نہیں ہونے دوں گا، لبیک والوں کا اور میرا مشن ایک ہے۔


متعلقہ خبریں