بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، ایٹمی جنگ خطرناک ہوسکتی ہے: صدر



مظفرآباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی ایٹمی جنگ بہت خطرناک ہوسکتی ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں زمینی ملکیت کے قوانین میں تبدیلی کو مسترد کردیا

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن اور قانون کے دائرے میں مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو آزادی کے حل کی طرف جانا چاہیے۔ْ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا بھارتی منصوبہ خطرناک ہے۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی دہشت گردی،مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے خلاف اقدامات کرکے خود کو آگ میں جھونک رہا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اس وقت کہی ہے کہ جب پوری پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں