کوئٹہ: ڈی سی آفس کے سامنے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق



بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ارد گرد کی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب  سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکہ: 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

یاد رہے کہ چند ماہ قبل  کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہزار گنجی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں دہشتگردی کا خطرہ ظاہر کر دیا


متعلقہ خبریں