وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد: پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کی تجویز مسترد کردی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل تمام جماعتوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر طویل بحث ہوئی۔ پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کے معاملے پر پی ڈی ایم کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کی تجویز پر کہا کہ عدم اعتماد پر آپ اراکین کی تعداد کیسے پورے کریں گے۔

پی ڈیم ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس سے قبل اپوزیسن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اکثریت ہونے کے باوجود ہار گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ’پی ڈی ایم والوں نے قانون توڑا تو وہ سلوک کروں گا جو تاریخ یاد رکھے گی‘

پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی سے سوالات پوچھے گئے کہ اگر آپ کو کسی نے یقین دہانی کرائی ہے تو ہمیں بھی بتادیں؟۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کو قائل نہ کرسکی۔ عدم اعتماد کے معاملے پر طویل بحث کے بعد ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔ پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد کا آپشن اب استعمال نہیں کرے گی۔


متعلقہ خبریں