باجوڑ: خواتین کی ٹیلی فون کال پر پابندی

باجوڑ: مقامی خواتین پر ایف ایم ریڈیو کو ٹیلیفون کرنے پہ پابندی عائد

باجوڑ: مقامی خواتین پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ ایف ایم ریڈیو کو ٹیلی فون نہیں کریں گی اور ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی خاتون نے فون کیا تو دس ہزار روپے جرمانہ دینا پڑے گا۔

امن کمیٹی باڑہ خیبر ایجنسی کے سربراہ ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق یہ پابندی گرینڈ جرگے کی جانب سے عائد کی گئی ہے جو سیوئی ڈم جوہڑ میں منعقد ہوا۔ گرینڈ جرگے میں اقوام بڑوز، اوریازی اور برم کازی کے مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تحصیل وڑ ماموند کے قبائلی عمائدین نے خواتین کے شہری سہولت مرکز جانے پر بھی پابندی عائد کردی۔ گرینڈ جرگے میں واضح طور پر کہا گیا کہ صدائے امن پروگرام علاقہ لرخلوزو میں پیسے دینے کے طریقہ کار کے خلاف ہے۔

جنوبی وزیرستان: قدیم قبائلی رسم ژغ کے خلاف پہلا مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق گرینڈ جرگے نے منشیات فروشوں کو دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ منشیات فروش رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار ختم کردیں۔

باجوڑ میں منعقدہ گرینڈ جرگے نے فیصلہ کیا کہ آئندہ دو ہفتے بعد منشیات فروشوں کے خلاف لشکر کشی کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کا فارنزک سائنس ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق گرینڈ جرگے میں کیے جانے والے فیصلوں کے متعلق کہا گیا ہے کہ تمام فیصلے امن و امان بحال کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں