مودی کے کانٹوں کا جواب پھول


نئی دہلی: مودی سرکار کی سیمنٹ کی دیواروں اور کیلوں کانٹوں کے جواب میں بھارتی کسانوں نے پھول اگا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان سراپا احتجاج ہیں اور آج ملک گیر پیمانے پر پہیہ جام ہڑتال کر رہے ہیں۔

کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے حکومت نے سیمنٹ کی بڑی رکاوٹیں اور سڑکوں پر کیلیں بکھیر رکھی ہیں۔ جس کے جواب میں کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے رکاوٹوں کے سامنے پھول اگا دیے ہیں۔

اترپردیش بارڈر پر واقع غازی پور بارڈر پر کسانوں کے احتجاج نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

بھارتی کسانوں نے آج ملک بھر میں پہیہ جام کر رکھا ہے اور 40 لاکھ سے زائد ٹریکٹر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ریلی نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دفتر خارجہ

دوسری جانب مودی سرکار نے نئی دہلی کو چھاؤنی میں بدل دیا۔ سڑکوں پر کیل اور نوکیلے تار نصب کر دیے جبکہ ریاست ہریانہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں