جو روٹ میانداد اور انضمام کے ساتھی بن گئے

جو روٹ بلے بازوں کے کلب میں شامل

چنائی: انگلش کپتان جو روٹ نے بھارت کے خلاف شاندار سنچری داغ کر کئی ریکارڈ روند ڈالے اور سوویں ٹیسٹ میں سینچری کرنے والے بلے بازوں کے کلب میں شامل ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلش کپتان جو روٹ مسلسل تیسری سنچری کے ساتھ  وہ 98 ، 99 اور 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، ڈیبو میچ میں بھی انہوں نے بھارت کے خلاف ہی سنچری بنائی تھی۔

انگلش کپتان جو روٹ نے 100 ویں میچ میں سنچری کرنے والے کھلاڑیوں کے کلب میں بھی انٹری دی، یہ کارنامہ سرانجام دینے پر وہ الیک اسٹیورٹ، اور کولن کوڈری کے بعد  تیسرے انگلش کھلاڑی بن گئے۔

انگلینڈ کے علاوہ جاوید میانداد، گورڈن گرنج، انضمام الحق، رکی پونٹنگ، گریم اسمتھ اور ہاشم آملہ بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایم ایم اے فائٹر احمد ولورین نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر دیا

سو میچز میں تقریبا 50 اوسط سے 8 ہزار سے زائد رنز بنانے پر وہ بہترین بلے بازوں کی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں، بہترین اوسط کے ساتھ وہ پانچ دہائیوں کے دوران انگلینڈ کے بہترین بلے باز بن گئے۔


متعلقہ خبریں