فی تولہ سونا 200 روپے سستا

سونا

کراچی: ملک بھر میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی کے بعد  95 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب  ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
مہنگائی کی مجموعی شرح 7.82 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 31 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا اور فی کلو چکن کی قیمت 213 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

رواں ہفتے دال ماش، دال مسور، مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا اور ایک ہفتے میں گھی کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں ہفتے 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی اور ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 4 روپے، پیاز کی قیمت میں ایک روپے فی کلو کم ریکارڈ کی گئی جبکہ انڈے ایک روپے فی درجن سستے ہوئے۔

رواں ہفتے کے دوران دال ماش کی قیمتوں میں کمی آئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 200 گرام پسی ہوئی سرخ مرچ کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوا۔ 11 کلو کے ایل پی جی کا سلنڈر ایک ہزار  531 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 567 روپے کا ہو گیا۔

ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ماہانہ 17 ہزار روپے کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 8.72 فیصد تک پہنچ گئی۔ 17 سے 22 ہزار کے درمیان ماہانہ آمدن والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 8.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں