’پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن لڑنے کے فیصلے سے حکومت بوکھلا گئی ہے‘



پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن لڑنے کے فیصلے سے حکومت بوکھلا گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز پر بھی اعتماد نہیں رہا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت پہلے عدالت گئی اور پھر زیرسماعت معاملے پر بل اسمبلی میں لے آئی۔ اب آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

مودی کو جواب دینے کیلیے جمہوری وزیراعظم منتخب کرنا ہو گا، بلاول

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن پر ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا ۔ استعفوں کا معاملہ ابھی پی ڈی ایم میں زیرِ بحث ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہر جمہوری آپشن استعمال کریں گے۔


متعلقہ خبریں