کورونا وائرس کے خاتمے میں مزید سات سال لگیں گے، رپورٹ


کورونا وائرس کی ویکسینشن کے موجودہ شرح کے تناسب سے یہ وبا دنیا بھر میں مزید سات سال تک موجود رہے گی۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل نے بلوم برگ ویکسینیشن کیلکولیٹر کی رپورٹ سے متعلق بتایا ہے کہ دنیا بھر میں اب 119.8 ملین کورونا ویکسین بانٹ دی گئی ہیں جس میں سے روزانہ کی بنیاد پر 4.5 ملین لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

سست رفتاری سے شروع ہونے والی کورونا ویکسین اب تک امریکہ میں 8.7 فیصد پر مشتمل آبادی کو لگائی جا چکی ہے جس میں اب اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ویکسی نیشن کے عمل میں سست روی کے باعث دنیا میں چھٹے نمبر پر آنے کے باوجود امریکہ 2022 تک ہیرڈ ایمیونٹی تک پہنچ جائے گا۔

امریکہ: 1.9 کھرب ڈالر کا کورونا ریلیف ترمیمی بجٹ منظور

لیکن ان سب کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا جنوبی افریقہ اور برازیل میں ابھرنے والے وائرس کے نئی قسم کے خلاف ویکسین موثر ہیں یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 58.5 فیصد باشندوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ افریقہ کے چھوٹے ملک شیلیکس میں موجود 38.6 آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور بحرین میں کورونا ویکسینیشن کی شرح امریکہ سے زیادہ ہے جہاں 11.8 فیصد لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔


متعلقہ خبریں