سندھ: کورونا کیسز اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئے

کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق، شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

فوٹو: فائل


کراچی: آبادی کے لحاظ سے ملک کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں عالمی وبا کورونا کیسز کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

ہم نیوز کے موصول ڈیٹا کے مطابق صوبے میں 545 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی  تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 42 ہوگئی۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 13 جون 2020 کو 50 ہزار، نوجولائی کو ایک لاکھ، 8 نومبر کو ڈیڑھ لاکھ اور 17 دسمبر کو 2 لاکھ ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے خاتمے میں مزید سات سال لگیں گے، رپورٹ

اسی طرح سندھ میں  سات مزید مریضون کی ہلاکت کے ساتھ  کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 66 ہوگئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق کراچی میں  کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔ شہر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 18 ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو ریکارڈ ہوا تھا۔

دوسری جانب  کراچی سمیت سندھ میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا ہے۔ کراچی کے چھ اضلاع میں بنائے گئے نو سینٹرز میں ویکسین لگانے کا آغاز 3 فروری کو ہوا تھا۔

کراچی میں ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کردیا گیا تھا۔ شہر میں اب تک 5 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

خیال رہ کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 53 اموات اور ایک ہزار 302 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 886 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 842 ہو گئی ہے۔

این اسی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 7 ہزار 502 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 32 ہزار 454 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 840 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 59، خیبر پختونخوا ایک ہزار 941، اسلام آباد میں 478، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 270 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا ویکسینیشن شروع

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 734، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار چار، سندھ 2 لاکھ 49 ہزار 498، پنجاب میں ایک لاکھ 59 ہزار 705، بلوچستان میں 18 ہزار 844، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 144 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 913 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں