لاہور: مکان کی چھت گرنے سے 2 کمسن بچے، 17 سالہ لڑکی جاں بحق

مکان کی چھت گرنے سے 2 کمسن بچے، 17 سالہ لڑکی جاں بحق

لاہور: لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر گھر کی چھت زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک لڑکی اور دو کمسن بچے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ فیروز پور روڈ پر واقع سوسائٹی سروبہ گارڈن میں پیش آیا، جہاں ایک کمرے کو توڑنے کے دوران پورے مکان  کی چھت گر گئی، جس سے اور میاں بیوی سمیت چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔

مزید پڑھیں: گھر کی چھت گرنے سے دو افراد جان بحق، دو شدید زخمی

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تمام افراد کو ملبے سے نکال کر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 17 سالہ نیہا، دو سالہ زوہی اور ساڑھے تین سالہ زین جان کی بازی ہار گئے۔

اہل علاقہ کے مطابق مکان پرانا تھا جسکو توڑ کر نیا بنایا جارہا تھا لیکن اچانک پورا مکان گر گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 40 سالہ طارق، 35 سالہ نازیہ اور 10 سالہ رونی کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔  ترجمان ریسکیو کے مطابق امدادی کارروائیوں میں 20 ریسکیورز اور 6 ایمرجنسی وہیکلز نے حصہ لیا۔


متعلقہ خبریں