بندروں کا اسکول پر قبضہ، تیراکی بھی کی

بندروں کا اسکول پر قبضہ، تیراکی بھی کی

بنکاک: تھائی لینڈ کے صوبے لوپ بوری کے ایک اسکول میں بندروں کی بڑی تعداد اسکول میں گھس آئی اور سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے ایک اسکول میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب بندروں کا ایک غول اسکول میں گھس آیا جس کی وجہ سے طلبا اور انتظامیہ کو محصور ہونا پڑا۔

بندر اسکول کے سوئمنگ پول میں گھس گئے اور تیراکی کرتے رہے جبکہ بندر اسکول کے کوڑے دانوں میں بھی گھس کر کھانا تلاش کر کے کھاتے رہے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بندروں کو دیکھ کر لگتا تھا وہ بہت بھوکے ہیں اور کھانے کی چیزیں تلاش کر رہے تھے۔ بندر بچوں کا بچا ہوا کھانا اور کچرے دانوں میں موجود چیزوں کو کھاتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک بندر اسکول میں موجود رہے انتظامیہ اور طلبا اسکول میں مصور رہے۔ بندر بظاہر غصے میں نظر آ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی شہری کا رنگ اچانک پیلا ہو گیا

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جس روز بندر اسکول میں گھس آئے تھے اس روز گرمی بھی اپنے جوبن پر تھی تاہم کچھ وقت گزارنے کے بعد بندر خود ہی اسکول سے چلے گئے۔


متعلقہ خبریں