اٹک: نوجوان نے ریلوے اسٹیشن نما بیٹھک بنا کر حیران کر دیا


اٹک: پنجاب کے ضلع اٹک میں نوجوان نے ریلوے اسٹیشن نما بیٹھک بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق ضلع اٹک کے نوجوان سافٹ ویئر انجینئر عتیق الرحمان نے اپنی زمین پر پنڈ سلطانی کے نام سے ریلوے اسٹیشن قائم کر دیا جو اصل میں بیٹھک ہے۔

اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں پنڈ سلطانی میں نوجوان عتیق الرحمان کی بیٹھک کو دیکھ کر یہی گمان ہوتا ہے کہ شاید یہ ریلوے اسٹیشن ہے جہاں اسٹیشن کے تمام ہی لوازمات کو پورا کیا گیا ہے۔

عتیق الرحمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے شوق کی تکمیل کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے یہ اسٹیشن بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ: خواتین کی ٹیلی فون کال پر پابندی

شہری کہتے ہیں کہ ریلوے اسٹیشن نما بیٹھک کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے یہاں آ رہے ہیں اور اپنی سیلفیاں لے رہے ہیں۔ لوگ یہاں آکر اچھا اچھا محسوس کرتے ہیں۔

پنڈ سلطانی ریلوے اسٹیشن نما بیٹھک پر کچھ لمحات گزار کر عوام شہر کی مصروف زندگی کو نہ صرف بھول جائیں گے بلکہ اچھی یادیں بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔


متعلقہ خبریں