اداکارہ کی ناک سرجری کروانے کے بعد گلنے لگی


بیجنگ: چینی اداکارہ نے ناک کی خوبصورتی کے لیے سرجری کروائی لیکن ناک گلنے لگی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی اداکارہ گاؤ لیاؤ نے اپنا ناک پتلا کروانے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروائی جس نے چہرہ ہی بگاڑ دیا۔

خوبرو اداکارہ نے ناک کی کاسمیٹک سرجری خراب ہونے کے بعد اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دوسروں کو کاسمیٹک سرجری کے خطرات سے آگاہ کیا۔

گاؤ لیاؤ نے کہا کہ 4 گھنٹے کی سرجری کے بعد ان کی ناک کی جلد سیاہ پڑنے لگی اور ناک گلنے لگی اور اب وہ ایک سال تک اپنے ناک کا آپریشن نہیں کروا سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون دل کی دھڑکن اور نبض کی رفتار بتائے گا

انہوں نے کہا کہ وہ 61 دن تک اسپتال میں داخل رہیں اور اس سرجری پر انہوں نے 61 ہزار 8 سو ڈالر ضائع کر دیے۔

واضح رہے کہ کاسمیٹک سرجری چین میں بےحد مقبول ہے۔


متعلقہ خبریں