کورونا وائرس کی تشخیص چھپانا خاندان کی جان لے گیا

فائل فوٹو


وینزویلا: جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا میں کورونا وائرس کی تشخیص چھپانا مہنگا پڑ گیا اور پورا خاندان اپنی زندگی ہار گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا میں ایک 36 سالہ خاتون ویرونسا گارسیا کو دسمبر میں بخار ہوا اور کورونا کی علامت ظاہر ہوئیں تاہم خاتون نے اپنے اہلخانہ کو بتایا کہ انہیں صرف بخار ہے اور خوف کی وجہ سے اپنی بیماری کو اہلخانہ سے چھپایا۔

خاتون نے اپنی بیماری کو خوف کی وجہ سے چھپایا اور خود کو قرنطینہ بھی کیا لیکن بدقسمتی سے گھر کے تمام افراد ہی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

متاثرہ خاتون کے 33 سالہ شوہر نے خاندان کی ایک تقریب میں جانے پر زور دیا تو خاتون مجبوراً اپنی بیماری سے متعلق بتانے پر مجبور ہو گئی۔ بعد ازاں گھر کے تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو منفی آیا۔

خاتون کے تین بچے تھے جن کی کورونا رپورٹس ابتدائی طور پر منفی آئیں تاہم دو ہفتوں بعد خاتون کے شوہر کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ متاثرہ خاتون اور ان کے شوہر کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم پہلے خاتون اور پھر ان کے شوہر زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 10 کروڑ 63 لاکھ سے زائد افراد متاثر

خاتون اور ان کے شوہر کے انتقال کے بعد تینوں بچے میں اس وبا میں مبتلا ہو گئے اور گزشتہ ماہ کے آخر میں یکے بعد دیگرے انتقال کر گئے۔


متعلقہ خبریں