’’سرکاری ملازمین ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کروائیں گے‘‘

’’سرکاری ملازمین ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کرائیں گے‘‘

فائل فوٹو


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں سرکاری ملازمین پر ہر ہفتے کو کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابوظہبی میں سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری مزید کم کر کے 30 فیصد کر دی گئی ہے۔

ابوظہبی انتظامیہ کے مطابق ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کا مقصد امارت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا، احتیاطی تدابیر کا نفاذ اور ملازمین اور ان کے خاندانوں کی صحت کا تحفظ ہے۔

کورونا ویکسین لگوانے والے افراد ہفتہ وار لازمی ٹیسٹ سے متثنیٰ قرار دیا گیا ہے جبکہ وبائی امراض کا شکار 60 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین یا کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کو بھی گھروں سے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل امارت نے یکم فروری کو ابوظہبی میں داخلے کے خواہاں افراد کے لیے کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں سے متعلق ترمیم شدہ قواعد وضوابط کا نفاذ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی تشخیص چھپانا خاندان کی جان لے گیا

ابوظہبی کی ایمرجنسی، کرائسیس اور ڈیزاسٹرکمیٹی کے مطابق یواے ای کے شہریوں اور غیرملکیوں کو کورونا وائرس کے پی سی آر کے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ملنے کے 48 گھنٹے کے اندرابوظبی میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق جو لوگ چار دن یا اس سے زیادہ ابوظہبی میں قیام کریں گے انہیں اپنی آمد کے چوتھے روز لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ جو لوگ آٹھ روز یا اس سے زیادہ عرصہ قیام کریں گے انہیں آٹھویں روز یہ ٹیسٹ کرانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں