آسمان میں رنگ بکھیرتے اور اڑتے ستارے


چین: کبھی دیکھا ہے آسمان کو رنگ برنگی لائٹوں یا ستاروں سے سجا ہوا، اگر نہیں تو پھرآپ نے وہ ایونٹ ’مس‘ کردیا جس میں چین کے شہر ژیان میں آسمان رنگوں سے سج گیا تھا۔

جی ہاں، چین کے سیاحتی مقام ژیان میں اس وقت آسمان رنگ برنگے اڑتے ستاروں سے سج گیا جب چینی کمپنی نے 1374 مختلف لائٹوں والے ڈرونز فضا میں اڑا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

دیکھنے والے منظر دیکھتے ہی رہ گئے، یوں محسوس ہوتا تھا جیسے آسمان میں کسی نے اڑنے والے چھوٹے چھوٹے برقی قمقمے چھوڑ دیے ہوں اوررنگ و نور کا سیلاب امڈ آیا ہو۔

مختلف رنگوں کی لائٹس والے ڈرونز نے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر 13 منٹ تک پروازکی اوررنگ برنگی روشینوں میں تھری ڈی فارمیشنز سے بدھا کا مجسمہ ،ون روڈ اور ون بیلٹ منصوبے کی اشکال بنانے کا بھی مظاہرہ کیا۔

اس دلفریب اور دلکش منظر نے ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرلیا اورجس نے یہ نظارہ دیکھا بس پھر اس کے خاتمے تک نظر نہ ہٹا سکا۔

سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ ان ڈرونز کو کسی سسٹم کے تحت کنٹرول نہیں کیا جارہا تھا بلکہ سارے ڈرونز کو ایک ہی آپریٹر چلاتا رہا۔

چینی کمپنی نےمنفرد انداز میں سب سے زیادہ ڈرونزایک ساتھ اُڑانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک امریکی کمپنی کے پاس تھا۔


متعلقہ خبریں