بھارت: اترکھنڈ میں گلیشیئر و ڈیم ٹوٹنے سے 10 افراد ہلاک، 150 لاپتہ

بھارت: اترکھنڈ میں گلیشیئر و ڈیم ٹوٹنے سے 10 افراد ہلاک، 150 لاپتہ

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں ہمالیائی گلیشیئر اور ڈیم ٹوٹنے سے کم از کم دس افراد ہلاک اور 150 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی حکام نے سیلاب کے باعث ارد گرد کے کئی گاؤں خالی کرالیے ہیں اور وہاں آباد افراد کے لیے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

 بھارت افغانستان میں پاکستان کیخلاف سازش کر رہا، معید یوسف

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق اترکھنڈ کے دریا دھولی گنگا میں گلیشیئر ٹوٹ کر گرا جس سے نہ صرف ڈیم ٹوٹ گیا بلکہ سیلاب بھی آیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سیلاب کی وجہ سے کئی دیگر پل اور سڑکیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک تین نعشیں نکالی گئی ہیں لیکن بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق دس ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

علاقہ پولیس کے مطابق دریا کے کنارے سے تین نعشیں ملی ہیں جب کہ 150 افراد لاپتہ ہیں اور 16 سے 17 افراد قریب ہی واقع ٹنل میں پھنس کر رہ گئے ہیں جو پوری طرح سے ملنے سے ڈھک گیا ہے۔

بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں دریا کے کنارے ڈیم کے ساتھ تپوان پاور پلانٹ ہے اور اس کے زیادہ تر افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کارکنان ٹنل میں پھنسے ہوئے لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بھارت زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا، وزیر اعظم

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اس حوالے سے جو ویڈیو شیئر کی جا رہی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی پانی پاور پلانٹ کے نیچے وادی میں داخل ہوتا ہے اور سڑکوں و پلوں کی تباہی کا سبب بن رہا ہے۔

اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لکھا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو آفت سے نمٹنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بھارت کے ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے رشی کیش اور ہری دوار میں گنگا تک پہنچنے والے سیلاب کے پانی کو روکنے کے لیے دو ڈیموں کو خالی کرلیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ لوگوں کو دریائے گنگا کے کنارے تک جانے سے روک دیا گیا ہے۔

بھارتی کسانوں کی مودی سرکار کو 2 اکتوبر کی ڈیڈ لائن

خبر رساں ایجنسی کے مطابق علاقے کے سینئر پولیس افسر نیرو گرگ کا کہنا ہے کہ سیلاب نے رشی گنگا پاور پلانٹ کے ساتھ موجود ڈیم اور دیگر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں