شعیب ثانیہ کا بیٹا مولا جٹ

شعیب کی سادگی پسند آئی تھی، ثانیہ مرزا

فوٹو: فائل


پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان نے مولا جٹ کا انداز اپنا لیا ہے۔

شعیب ملک کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اذہان پاکستان کی بلاک بسٹر پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کے ڈائیلاگ بول رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

ویڈیو میں شعیب ملک اذہان کو مولا جٹ کا معروف ڈائیلاگ بولنا سکھا رہے ہیں تینوں میں دیکھ لاں گا (میں تمہیں دیکھ لوں گا)۔ ویڈیو میں اذہان جواباً توتلی زبان میں یہی ڈائیلاگ دہرا رہے ہیں۔

اذہان کی اس ویڈیو کو مداحین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

شعیب ثانیہ کا بیٹا مولا جٹ
فوٹو: فائل

ویڈیو پر کمنٹ میں اذہان کی والدہ ثانیہ مرزا نے دل والا ایموجی بنا کر پیار کا اظہار کیا ہے جب کہ پاکستانی کرکٹر امام الحق نے محبت بھرا کمنٹ کیا ’ہائے میرا بچہ‘ اور ساتھ میں ہارٹ ایموجی بھی بنایا۔

قبل ازیں ثانیہ مرزا کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ باتیں کر رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کا محبت بھرا پیغام

ویڈیو میں ثانیہ مرزا ننھے اذہان سے سوالات کر رہی تھیں اور اذہان ان سوالوں کا جواب اشاروں میں دے رہا تھا۔

ثانیہ کے پوچھنے پر ننھا اذہان جواب دیتا کہ اسد خالو چوکا مارتے ہیں لیکن بابا (شعیب ملک) چھکا مارتے ہیں۔ ننھے اذہان نے چوکے اور چھکے کا جواب ہاتھ کے اشاروں سے دیا۔


متعلقہ خبریں