پسینے سے ذہنی تناؤ کا اندازہ لگانے والا آلہ ایجاد

پیسنے سے ذہنی تناؤ کا اندازہ لگانے والا آلہ ایجاد

سوئزرلینڈ: ماہرین نے پسینے سے ذہنی تناؤ کا اندازہ لگانے والا آلہ بنا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئزرلینڈ میں ایکولے پولی ٹیکنیک فیڈرل ڈی لیوزین کے ماہرین نے ایک ایسا برقی آلہ بنایا ہے جسے ہاتھ پر پہن کر ذہنی تناؤ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ آلہ پسینے میں کارٹیسول کی مقدار کو نوٹ کرتا ہے جو ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے خارج ہوتا ہے۔

تیار کردہ آلہ گھڑی کے سائز کا ہے جو جلد کے ساتھ چپک جاتا ہے اور کارٹیسول کی مقدار کو ناپتا رہتا ہے جبکہ کارٹیسول جسم میں گلوکوز سمیت بلڈ پریشر کو بھی نارمل رکھتا ہے۔

ذہنی تناؤ کا شکار مریضوں میں کارٹیسول کی پیمائش لینا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ذہنی تناؤ بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ ہاتھ میں پہننے والا پٹہ ایسے مریضوں کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہو گا۔

اس برقی پٹے میں ایک ٹرانسسٹر نصب ہے جو پسینے میں کارٹیسول کا پتہ لگاتا ہے۔ اس کی مدد سے کسی بھی وقت ڈپریشن اور تناؤ کی کیفیت کو معلوم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلائی مخلوق زمین پر پہنچ چکی ہے، ماہر فلکیات کا دعویٰ

اس آلے کی مدد سے پائلٹ، طبی عملے اور دیگر حساس کام کرنے والے افراد میں ذہنی تناؤ معلوم کر کے اس پورے نظام کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں