غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایف بی آر کی بہترین کارکردگی پر تعریف

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کی تجاویز بھی زیر غور رہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے اور مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے اس لیے بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ درآمد شدہ کھانے پینے کی مختلف اشیا پر ٹیکسز میں کمی لانے کی تجاویز پیش کی جائیں۔


متعلقہ خبریں