خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثہ جات، منی لانڈرنگ انکوائری کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

فوٹو: فائل


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات دائرہ کار وسیع کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے 27  سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

نیب نے دعوی کیا ہے کہ دستاویزات کے مطابق 27 افراد نے خواجہ آصف اور ان کے خاندان کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے جمع کروائے اور نکلوائے۔

ذرائع کے مطابق رقم جمع اور نکلوانے والے افراد سے ٹرانزیکشن کی وجوہات پوچھی جا رہی ہیں۔

چپڑاسی نےخواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں28 ملین سے زائد رقم جمع کرائی

اس ضمن میں خواجہ آصف کے وکیل چوہدری نجم الحسن نے کہا کہ خواجہ آصف نے مکمل ریکارڈ نیب کو جمع کروا رکھا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کیخلاف سیاسی بنیادوں پر انتقام لینے کےلیے انکوائری شروع کی گئی۔


متعلقہ خبریں