اداکارہ سابق کپتان کی بہو بن گئیں

اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹر کی بہو بن گئیں 

فوٹو: فائل


 اداکارہ مریم انصاری سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں  اداکارہ مریم انصاری سے نکاح اور شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹر کی بہو بن گئیں 
فوٹو: فائل

اویس خان نے اپنے دوستوں کو نکاح کی لائیو نشریات بھی دکھائیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’تیرے میرے بیچ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مریم انصاری نے نکاح کے موقع پر ٹی پنک رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹر کی بہو بن گئیں 

اویس خان اور مریم انصاری کی شادی کی تقریب میں فیصل قریشی نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کی۔

مداح مریم انصاری اور اویس خان نے جوڑے کو بہت پسند کر رہے ہیں اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

اداکارہ مریم انصاری سابق کرکٹر کی بہو بن گئیں 
فوٹو: فائل

سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کی شادی کی تصویروں کو خوب پذیرائی بخشی جا رہی ہےِ خاص طور پر ان کی فیملی فوٹو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مریم انصاری اداکار علی انصاری کی بہن ہیں۔ علی انصاری آج کل ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’چھلاوا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں