چترال میں درخت سے الٹا لٹکا کر نوجوان پر تشدد


خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں شہریوں نے خود عدالت لگا لی، چوری کے الزام پر نوجوان کو درخت سے الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

منظرعام پر آئی ہوئی ویڈیو میں ایک شخص کو نوجوان کو ڈنڈے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں مقامی لوگ نوجوان کو چھڑانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوجوان پر تشدد میں ملوث 2 ایس ایچ اوز سمیت 4 اہلکار برطرف

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال سونیا شمروز نے کہا ہے کہ تشدد کرنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں