شاداب خان کا حسن علی کے بولنگ اسٹائل پر دلچسپ تبصرہ


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے فاسٹ بولر حسن علی کے بولنگ اسٹائل پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ محنت کا صلہ ضرور دیتا ہے۔ دس وکٹیں لینے پر آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ بجلی عارضی ہے جب کہ جنریٹر مستقل ہے۔

خیال رہے کہ حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی مظاہرہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے پروٹیز کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں جس پر انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔


متعلقہ خبریں