سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کل تنخواہوں میں اضافے کا اعلان متوقع  ہے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز کا خٹک نے کہا ہے کہ  وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی وزرائے اعلی سے درخواست کرتا ہوں وہ اپنے ملازمین سے تنخواہوں کے بارے میں مزاکرات کریں۔

’’سرکاری ملازمین ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کروائیں گے‘‘

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا وفاقی حکومت کے ملازمین کو مراعات دینے سے متعلق کل اہم فیصلہ کرے گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہیں ہمارے اختیار میں نہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں وزراء کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کل چار بجے ہو گا۔

دوسری جانب صوبوں سےآئے ملازمین نے بھی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے تک احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں