بھارتی ہیرو مودی سرکار کی کٹھ پتلیاں ؟


نئی دہلی: بھارت کی مرکزی حکومت نے سچن ٹنڈولکر اورلتا منگیشکر سمیت دیگر اہم شخصیات کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹس کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ تحقیقات ان ٹوئٹس کے متعلق کرائی جائیں گی جو کسانوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران کیے گئے ہیں۔

نصیرالدین شاہ بھی بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑے

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور ممبئی کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کے دباؤ میں معروف لوگوں کی جانب سے ٹوئٹ کیے گئے ہیں۔

معروف شخصیات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اس وقت ٹوئٹ زیادہ تعداد میں کیے گئے جب دہلی کی سرحدوں پر مظاہرہ کرنے والے احتجاجی کسانوں کی حمایت میں امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ نے ٹوئٹ کیا۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ کے جواب میں لتا منگیشکر اور سچن ٹنڈولکر نے مرکزی حکومت کے حق میں ٹوئٹ کیے تھے۔ ریحانہ کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ پرکافی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔

بھارت کے مؤقر اخبار کے مطابق مہاراشٹر کے وزیر داخلہ اور این سی پی لیڈر انل دیش مکھ نے کہا ہے کہ ریاست کی انٹلیجنس ایجنسیز اس معاملے میں تحقیق کر کے سچائی کا پتہ لگائیں گی۔

کانگریسی رہنما ساونت کے الزام کے مطابق اس کام کے لیے بی جے پی کی جانب سے ممتاز شخصیات کو ایک اسکرپٹ دی گئی۔

بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کے مذاکرات کو نئی چالاکی قرار دے دیا

انہوں ںے اس ضمن میں استفسار کیا کہ اداکار اکشے کمار اور بیڈ منٹن پلیئر ثانیہ نہوال نے ایک جیسے ٹوئٹ کیسے اور کیونکر کیے ہیں؟

کانگریسی رہنما ساونت کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ اس کے پیچھے بی جے پی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکار سنیل شیٹی نے ایک بی جے پی کے لیڈر کو ٹیگ بھی کیا جو بی جے پی کے کردار کو پوری طرح بے نقاب کرتا ہے۔

کانگریس کے رہنما ںے کہا کہ بی جے پی کی بی سی سی آئی میں بھی رسائی ہے اور اسی لیے شاید کچھ کرکٹرز نے ایک ہی طرح کے ٹوئٹ کیے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریسی رہنما ساونت نے کہا کہ اگر یہ ہستیاں دباؤ میں ہیں تو انھیں ریاست کی جانب سے سیکورٹی دی جانی چاہیے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کا کہنا ہے کہ خفیہ و حساس ادارے اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ اداکار اکشے کمار اور بیڈ منٹن پلیئر ثانیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں ایک جیسے الفاظ کیسے استعمال ہوئے تھے؟

امریکی گلوکارہ بھی بھارتی مظالم کیخلاف بول اٹھیں

وزیر داخلہ نے کانگریس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری خفیہ و حساس ایجنسیاں اس سلسلے میں پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے یہ بات معلوم کرلیں گی کہ مشہور شخصیات پر کس قسم کا دباؤ تھا؟ اور انہیں کس نے اور کیونکر اس حوالے سے ٹوئٹ کرنے پہ مجبور کیا؟

اداکار اکشے کمار، اجے دیوگن اور سنیل سیٹھی مودی سرکار کی زبان بولتے رہے۔ لتا منگیشکر اور سچن ٹنڈولکر کے ٹوئٹس پر بھی بھارتی حکومت کا مؤقف چھایا رہا لیکن سب کچھ کیسے ہوا اب سامنے آگیا ہے۔

بھارت میں کسانوں کے احتجاج نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دیے

بھارتی فلم انڈسٹری کے نصیر الدین شاہ ایک ایسے اداکار ہیں جنہوں نے کسانون کے حق میں آواز بلند کی جب کہ سلمان خان نے اپنا وزن کسی بھی پلڑے میں نہیں ڈالا۔ اسی طرح شاہ رخ خان اور عامر خان نے بھی خود کو الگ تھلگ رکھا کہ شاید ان کی عافیت اسی میں تھی۔


متعلقہ خبریں